پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دےدی

کراچی(سپورٹس لیکس) سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی ویمن ٹیم کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔

ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ بیس اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے انم امین اور ڈبیو کرنے والی طوبیٰ حسن نے 2،2 جبکہ ایمن انور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو کرنے والی گل فیروزا اپنی سلیکشن کو درست ثابت نہ کرسکی اور پہلے ہی اوور میں صفر رنز بنا کر چلتی بنی۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی اور ارم جاوید نے 18،18، کپتان بسمہ معروف 28 اور ندا ڈار نے دھوا دھار 36 رنز بنائے اور پاکستان نے مقررہ حدف 10 بالز قبل ہی پورا کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں