چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ 10 جون سے شروع ہوگی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کلب لیول سے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ سطح پر چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کی کامیاب انعقاد کے بعد دوسرے مرحلے کیلئے ڈویژن سطح پر چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
مزکورہ چیمپیئن شپ ملک بھر کے ڈویژن میں 10 جون تا 15 جون 22ء تک جاری رہے گی. جس میں پنجاب کے 9, کے پی کے کے 7, سندھ کے 6, بلوچستان کے 6 جبکہ اسلام آباد, آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ایک ایک ڈویژن شامل ہونگے.ڈویژنل سطح پر جیتنے والی ٹیمیں صوبائی سطح پر ہونے والی چیمپیئن شپ میں کھیلنے کی اہل ہونگی۔ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ڈویژن سطح پر ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کیلئے ہدایت جاری کی ہیں.
پی ایچ ایف نے ڈویژن سطح کے ایونٹ کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈویژنل چیمپیئن شپ میں انٹر ڈسٹرکٹ کی کامیاب ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کی اہل ہونگی۔
یہ ٹیمیں 18 کھلاڑیوں کے علاوہ 4 مزید کھلاڑی ٹیم میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کرسکتیں ہیں. آخری مرحلے کے راؤنڈ میں کھیلنے کیلئے منتخب ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کے علاوہ کسی دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا ممنوع ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں