پاکستان اور سری لنکا کی وویمن کرکٹ ٹیموں کی سخت ٹریننگ

کراچی(سپورٹس لیکس) کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں پاکستانی وویمن ٹیم نے بیٹنگ، بائونگ اور فیلڈینگ کی خوب پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلاٹی ٹوئٹی 24 مئی کو کھیلا جائےگا۔ دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کررہی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز میں شامل تینوں میچز یکم جون، 3 جون اور 5 جون کو کھیلے جائیں گے۔

گل فیروزہ اور صدف شمس کو 15 رکنی قومی خواتین ایک روزہ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن۔
ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔

اپنا تبصرہ بھیجیں