پی سی بی کا ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں اضافے کا اعلان

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیاہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کاکہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی عزت ہی پی سی بی کی عزت ہے. پہلی کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 54 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روہے ہوگئی. دوسری کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی.
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ تیسری کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی. ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات کی صورت میں ان کی پینشن اہلیہ وصول کرسکتی ہیں. مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا. سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے. ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں