پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاءکپ میں شرکت کیلئے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا. ٹرائلز میں 24 کھلاڑیوں نے شرکت کی. بعد ازاں پرفارمنس کی بنیاد پر 20 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا.

مزکورہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین,عبداللہ اشتیاق خان,ڈیفنڈرز مبشر علی, عماد شکیل بٹ, حماد الدین انجم,محمد عبداللہ,رضوان علی,مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ, علی شان,معین شکیل, عبدالحنان, جنید منظور,غضنفر علی, اٹیکرز ابوبکر محمود,اعجاز احمد,رانا عبدالوحید,محمد سلمان رزاق,رومان, افراز,عبدالحنان شاہد شامل ہیں.

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر ,پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر ,ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد محمود,اولمپیئن ناصر علی ,اولمپیئن وسیم فیروز,ٹیم منیجر اولمپین خواجہ جنید ،سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ,ڈینیئل بیری فزیکل انسٹرکٹر, اجمل خان لودھی,اولمپیئن وسیم احمد ,اولیمپیئن سمیر حسین اسسٹنٹ کوچز, عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپنگ کوچ کے علاوہ ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں