ٹاور 21 پولو سپر لیگ کا ٹائٹل ذکی فارم ریپئرز نے اپنے نام کرلیا

لاہور (سپورٹس رپوٹرر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام چار گول کی ٹاور 21 پولو سپر لیگ ذکی فارم ریپئرز نے جیت لی. فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم پلاٹٹینم ہومز ٹائیگرزکو 8-5.5 سے ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تین ہفتوں کے بعد مکمل ہونیوالی لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نور مانیکا، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ ذکی ریپئرز اور پلاٹینم ہومز ٹائیگرز کے درمیان میچ کافی دلچسپ رہا۔ جو ذکی ریپئرز نے 8-5.5 سے ہرا دیا۔
ذکی ریپئرز کی طرف سے شاہ قبلائی عالم نے چار، مصطفی عزیز نے دو، نذر دین اور سیف اللہ نون نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پلاٹینم ہومز ٹائیگرز کی طرف سے گیارہ سالہ عمر اشفاق نے تین اور علیم ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ابھرتے ہوئے گیارہ سالہ عمر قدیر اشفاق کو دیا گیا۔
لیگ میں تیسری پوزیشن زیڈ ایس لائنز نے حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے سکور کیے۔ پلاٹینم ہومز کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ایوارڈ دیا گیا۔ ذکی ریپئرز کی گھوڑی کو میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق نے سپانسرز ادارے ٹاور 21 کا شکریہ اد ا کیا جنہوں نے تین ہفتے کی لیگ کو سپانسر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹاور 21 مستقبل میں بھی یہ سپورٹ جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں