آسٹریلیا کےخلاف بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، حارث روف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث روف نے ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ بگ بیش اور دیگر لیگز میں کھیلتے ہیں۔ ٹیسٹ میچ کھیلنا میرا خواب ہے ہمارا کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس لیے موقع نہ مل سکا ۔ اب بھی میراخواب ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں. نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حسن علی نے اچھی باؤلنگ کی ۔
حارث روف نے مزید کہا ہم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اچھی کرکٹ کھیلی بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کی. ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں فرق ہے. کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کے باوجود آسٹریلوی ٹیم کو بالکل آسان نہیں لیں گے ۔ بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں