پاکستان کےخلاف کھیلنا آسان نہیں ہوگا، آسٹریلوی بائولر ایڈم زمپا

لاہور(سپورٹس لیکس) آسٹریلیا کے لیگ سپنر نےایڈم زمپا نے ویڈیو لنک کانفرنس کےدوران کہاہے کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔گزشتہ ایک سال میں کندھے کی انجری کی وجہ سے مشکل میں رہا. اب بہت بہتر محسوس کررہا ہوں ۔
ایڈم زمپا نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی ہے دل چسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ اون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پچز ٹیسٹ میچز مختلف ہوں گی. کوشش ہوگی کہ ان پچز پر اچھی باؤلنگ کی جائے ۔ کپتان ایرون فنچ میری سپورٹ کرتے ہیں. کوشش کروں گا کہ کپتان کے اعتماد پر پورا اتروں ۔ ہماری ٹیم میں کچھ تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو اہم ثابت ہوسکتے ہیں. ون ڈے ٹیسٹ کرکٹ سے مختلف فارمیٹ ہے اس کے لیے حکمت عملی بھی مختلف ہوتی ہے.
بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت تمام پاکستانی بلے بازوں کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہوں. ہمارے پاس دو دن ہیں پاکستان کی ان فارم بیٹنگ کے خلاف حکمت عملی بنائیں گے. لاہور کے موسم سے کوئی مشکل نہیں کیوں کہ آسٹریلیا میں یہاں سے زیادہ گرمی ہوتی ہے. اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں پاکستان کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہوگا. پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے لیے اہم ہے اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں