پشاور زلمی کے زیراہتمام دو روزہ کرکٹ ٹرائلز کا اختتام

کوہاٹ(سپورٹس لیکس) پاکستان سپرلیگ سیون کے بعد پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ زلمی فاونڈیشن ، جوان پاکستان، یقین محکم عمل پہیم کے اشتراک سے کوہاٹ میں دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا . کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز کے پہلے روز چار سو اور دوسرے روز تین سو سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے.
دو روزہ ٹرائلز کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔ مستقبل میں پشاور زلمی کے کرکٹ ٹورنامنٹس میں ان نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائیگا جبکہ پی ایس ایل آٹھ کی ایمرجنگ کرکٹر کی ریس میں بھی یہ کرکٹرز شامل ہوسکتے ہیں.

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل آٹھ سے قبل پورے خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کے لیے سرگرمیاں منعقد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں