سجال کا 25 ٹیسٹ سپروائز کرنےپرسکورر نجم السعید کوخراج تحسین

لاہور(سپورٹس لیکس) سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی آف لاہور (سجال) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکورر نجم السعید کی جانب سے 25 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب کاانعقادکیاگیا۔ جس میں سجال کی طرف سے نجم السعید کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ گولڈن سٹار کرکٹ کلب کی طرف سے شہرکے سینئر اسکورر کو بیگ پیش کیا گی.

سینئر سپورٹس صحافیوں شاہد ہاشمی، عقیل احمد ، سہیل عمران ، اشرف چوہدری، یوسف انجم، حافظ شہباز نے انجم السعید کو شیلڈ اور بیگ پیش کئے۔ سپورٹس صحافیوں احتشام الحق، ابوبکر بلال ، ثنا اللہ خان ، انس سعید ،شیخ اعجاز،رفیق خان اور سینئر صحافی عاصم نصیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ نجم السعید نے اس موقع پر سجال ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سجال ممبران کے علاوہ پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں