پاکستان کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز یوم پاکستان کے نام کردیا. 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوگا. کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوں گی
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے جائیں گے. چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو جھنڈے تقسیم کریں گے. ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں