ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کےخواتین کیلئے زیراہتمام 5 روزہ تربیتی کورس اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس لیکس) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہورمیں 18 سے 22 مارچ 2022 تک خواتین کے ٹیکنیکل آفیشلز ایجوکیشن اینڈ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا کہ پاکستان ایتھلیٹکس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے خصوصی طور پر خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کے لیے کورس کرایا ہے۔ کورس کا دورانیہ 05 دن تھا اور یہ 22 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہوا۔

میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، ایچ آئی (ایم)، ایس آئی (ایم)، صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان / نائب صدر ایشین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کورس شرکت کے لیے پاکستان کے دور درازعلاقوں سے آنے والی خواتین کی تعریف کی۔

اس کورس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک میں قابل خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کی تعداد میں اضافہ اور ان کے علم/ ہنر کو بڑھانا تھا۔ اے ایف پی سے منسلک ایسوسی ایشنز اور ڈیپارٹمنٹس سے سترہ (17) خواتین ٹیکنیکل اہلکار جن میں شبانہ خٹک، صدف صدیقی، سمیرا حسین، شکیلہ رحمان، شگفتہ اختر خان ،عطیہ مقبول، شبانہ شیخ، شبانہ کوثر، بینش امین ،سعدیہ ثناء اللہ، راحت نواز، نسرین فاخرہ، ماریہ مراتب، مافیا پروین، کنیز صغرا، فوزیہ شاہین اور عابدہ چنگیز شامل ہیں نے کورس میں شرکت کی۔


ورلڈ ایتھلیٹکس نے ونگ کمانڈر (ر) پرویز سعید میر کو بطور لیکچرر اس کورس کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔ نیشنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن آف ٹیکنیکل آفیشلز (NAATO) کے صدر طارق محمود سدھو کو کورس سیکرٹری نامزد کیا گیا جبکہ خورشید اختر بٹ نے کورس کے کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیئے۔

یہ کورس مختلف سطحوں پر ایتھلیٹکس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اہل خواتین تکنیکی اہلکار TOECS لیول – II کورس میں شرکت کی اہل ہوں گی۔ انہیں قومی اور بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں فرائض سرانجام دینے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں