ارشد ندیم اور محمد یاسر ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ روانہ

لاہور(سپورٹس لیکس) جیولن تھر ارشد ندیم آنے والے عالمی مقابلوں کی تیاری کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح ارشد ندیم روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ محمد یاسر بھی تھے۔
ٹریننگ کیلئے ارشد ندیم کو بیرون ملک بھجوانے میں ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کا اہم رول ہے۔

ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ا ایتھلیٹکس بیرون مملک سے ٹریننگ کے موقع سے فائندہ اٹھائیں گے۔ تاکہ وہ آئندہ کے مقابلوں کیلئے خود کو تیار کر سکے۔

ارشد ندیم نے بیرون مملک روانگی سے قبل مسرت کا اظہار کیا اور کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں تربیت کیلئے بیرون ملک جارہاہو۔ یہ میرے لئے اہم موقع ہے جس سے فائندہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں