عجمان کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام علاقائی ٹیلنٹ کوپروموٹ کرنے کے لیے عجمان T20 کپ کروانے کا اعلان

عجمان(سپورٹس لیکس) عجمان T20 کپ کا اغاز رواں ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں کیا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی جس کی سر پرستی ہز ہائی نیس شیخ عبدالعزیز بن حمید النعیمی کریں گے.
ابوظبی ٹی10کے بانی نواب شجیع الملک عجمان ٹی20کپ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔یہ میچز 13 سے 22 مارچ تک عجمان کے ملک کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جہاں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور اس کا جائزہ لیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں جس سے کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کیا جا سکے ۔
اس ٹورنمنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے لڑکوں کو پلیر منیجمنٹ کونسل کے پاس اسسمنٹ کے لئے لایا جائے گا اور بہترین کھلاڑیوں کو کرکٹ کیریئر کو آگے بڑھانے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر سینئرز کے ساتھ کھیلنے کے مواقع دیئے جائیں گے ۔

عجمان T20 کپ کے حوالے سے عجمان میں پریس کانفرنس کی گئی جس سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایس ایم کے چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ خطے میں موجودبہترین ٹیلنٹ کو تلاش کر کے بین الاقوامی سطح تک پروموٹ کیا جائے گا کیونکہ یو اے ای میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس سسٹم کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لائیں ۔ ہماری کوشاں ہیں کہ ہم ایک ایسا انفراسٹرکچر بنائیں جس سے کھلاڑی صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ بنیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں آسانی ہوایک مقابلہ سازی کی فضا قائم ہو اور بہترین ٹینلنٹ سامنے آئے۔ نئے ٹیلنٹ کو بعد ازاں ابوظبی T10کے میگا ٹورنمنٹ میں کھلنے کا موقع دیا جائے گا ۔

لیجنڈری ہندوستانی کرکٹر محمد اظہرالدین نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر اس طرح کے ٹورنمنٹ کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے جس سے مقامی کھلاڑیو ں کو بین الاقوامی سطح تک پروموٹ کیا جائے گا انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ڈومیسٹک سرکٹ میں ہونے والی حیرت انگیز پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی فارمیٹ کے ساتھ پہلا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے اور اس لیے اس کے بہت زیادہ اثرات ہوں گے۔

عجمان T20 کپ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے رسمی ڈرافٹ سے لے کر دنیا بھر میں ہونے والی لائیو اسٹریمنگ عجمان کو کرکٹ کے نقشے پر لانے میں کامیاب ہو گا جس کا فائدہ آئندہ دنوں میں کرکٹ کو ہو گا میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ اس طرح کے ٹورنمنٹس ہونے چاہئیں تاکہ نیا سے نیا ٹینٹ سامنے لایا جا سکے
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے عجمان کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر پرویز خان نے کہا، متحدہ عرب امارات میں مقیم ٹیلنٹ اور تمام قومیتوں سے کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں مقیم تمام قومیتوں سے کھلاڑی اس ٹورنمنٹ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

عدنان الملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے میں مقامی سطح پر اس طرح کے ٹورنمنٹ کا انعقاد ایک احسن قدم ہے جوٹینلنڈ کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں کافی مدد گار ثابت ہو گا عدنان الملک نے مزید کہا کہ یو اے ای میںجنوبی ایشیائی ٹورنامنٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی ارادہ ہے جہاں ڈومیسٹک لیگز کے کھلاڑیوں کو ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بین الاقوامی ٹیلنٹ کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
عجمان ٹی20کپ 13 سے 22 مارچ تک عجمان کے ملک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مراٹھا عربینز، بنگلہ ٹائیگرز، دہلی بلز، اور عجمان ہیروز شامل ہیں ٹورنمنٹ کا فائنل 22مارچ کو کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں