جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کو پہلے علاقائی ٹی ٹونٹی میں شکست دے دی۔

لاہور(سپورٹس لیکس)لودھراں پائلٹ پروجیکٹ (ایل پی پی)، عزم پاکستان اور اس کے شراکت داروں بشمول ویمن کرکٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس پی سی اے) اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے) کے تعاون سے پہلی بار علاقائی خواتین کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کر رہے ہیں جو جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی نوجوان خواتین ٹیموں کے مابین 4 مارچ 2022کو قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کھیلا گیا۔

جنوبی پنجاب کی ٹیم نے یہ میچ 27 رنز سے جیت لیا۔ اس نے 103 رنز بنائے لیکن سندھ کی ٹیم 76 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
میچ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر ولیم کے مکانیول امریکی کونسل جنرل لاہور تھے۔
محتسب پنجاب، محترمہ نبیلہ حکیم، جناب تیمور ملک، وکیل اور جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبر، جناب علی رضا، چیف آف پارٹی، عزم پاکستان، محترمہ مرینہ اقبال، سابق انٹرنیشنل کرکٹر، اسماویہ اقبال، نیشنل چیف سلیکٹر ویمن کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ، ندیم خان، سابق پاکستانی کرکٹر اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار ہیں، کائنات رضا، فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ویمن ویلفیئر آفس بہاولپور، بشریٰ اعتزاز، سابق چیئرپرسن پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ، اور اراکین پارلیمنٹ۔ سندھ اور پنجاب سے محترمہ منگلا شرما، محترمہ فردوس رہنا، محترمہ سبین گل، مقامی اسکولوں اور کالجوں کے طلباء نے اپنی اسا تذہ اور میڈیا والوں کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور ٹیموں کے تعارف سے ہوا۔ امریکی کونسل جنرل نے ٹاس کیا اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مسٹر ولیم مکانیول، امریکی قونصل جنرل نے سابق قومی کرکٹر محترمہ اسماویہ اقبال کے ساتھ بیٹنگ اور باؤلنگ کے بعد میچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

پاکستان میں خواتین کرکٹ کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ اگر کی علاقائی سطح کی نوجوان خواتین کو انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے ہنر کو پروان چڑھانے کے لیے نہ صرف ایک سنگ میل ہے بلکہ مزید نوجوان خواتین کو کرکٹ کے لیے اپنے شوق کی تکمیل کے لئے متحرک کرے گا۔

ڈاکٹر محمد عبدالصبور (سی ای او)جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ میں ویمن کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن، لودھراں پائلٹ پراجیکٹ، عزم پاکستان اور مقامی اور عالمی شراکت داروں کا خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے بے مثال تعاون کا مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس سے پاکستان میں نچلی سطح پر خواتین کرکٹ میں صنفی مساوات آئے گی اور یہ ایس پی سی اے کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر خواتین کے کھیلوں کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے ایک شعوری کوشش ہے ان کا کہنا تھا کہ لڑکے جن مواقع سے لطف اندوز ہوتے ہیں اسی طرح کے مواقع لڑکیوں کو بھی مہیا کئے جائیں اور کرکٹ اسٹیڈیمز کو مزید جامع بنایاجائے ۔

محترمہ تانیہ ملک، چیئرپرسن ویمن کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ “پی سی بی کھیل کے میدان میں مساوی رسائی اور مواقع پر خصوصی توجہ برقرار رکھنے اور ملک بھر میں کرکٹرز کی ترقی کے لیے ہماری خواتین کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ علاقائی کرکٹ ایسوسی ایشنز اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ جیسے غیر سرکاری شراکت پارٹنرز کے ساتھ پی سی بی کا یہ تعاون نوجوان خواتین کی صلاحیتوں کو اعلیٰ سطح پر دکھانے کے لیے ایک پر عزم پلیٹ فارم ہے۔
یہ ٹی ٹونٹی خواتین کا علاقائی کرکٹ میچ جیو سپر ٹیلی ویژن اور تمام پارٹنرز کے آفیشل سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا تاکہ نوجوان خواتین کی کھیلوں کے حوالے سے مکمل حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ اس کا ہیش ٹیگ “بریک دی با ئیس ” پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں گیا۔

مس نبیلہ حاکم ، خاتون محتسب پنجاب ، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب، لاہور کے مقامی اسکولوں اور کالجوں کے طلباء، علاقائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اعلیٰ عہدیداران اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹیموں کے ساتھ میں شامل تھے تاکہ سندھ کرکٹ ایوسی ایشن اور جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں