آسٹریلوی اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے

لاہور(سپورٹس لیکس) کرکٹ آسٹریلیا کیلئے ایک ہی دن میں دوسری افسوس کن خبر سامنے آئی ہے۔ آسٹریلیا کے نامور بائولر شین وارن ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پاگئے۔
ذرائع کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔
میڈیکل ٹیم نے کوشش کی مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے۔

شین وارن نے 145 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 708 وکٹیں حاصل کیں۔ شین نے 10 مرتبہ ایک میچ میں 10 وکٹیں جبکہ 37 مرتبہ میچ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی۔
اسی طرح 194 ون ڈے میچوں میں شین وارن نے 293 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ بہترین بائولنگ ان کی 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں تھیں۔
آج ہی صبح ہی آسٹریلیا کے نامور وکٹ کیپر روڈ مارش بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں