کراس ریجنل ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ چار مارچ کو ہوگا

لاہور(سپورٹس لیکس) کراس ریجنل ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہورہاہے۔ میچ میں سندھ اور سدرن پنجاب کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جبکہ میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا کراس ریجن فائنل ورلڈ ویمنز ڈے تقریبات کا حصہ ہے.

چیف ایگزیکٹیو سدرن پنجاب عبدالصبور نےکہا کہ سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کا انتخاب ریجنل ٹورنامنٹ کی بنیادپر کیا گیا۔
کوشش ہے کہ مردوں کی طرح خواتین کرکٹ کو بھی فروغ دیا جایے ۔ چئیرمین پی سی بی کا مردوں کی طرح خواتین کرکٹ کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سدرن پنجاب میں کلب کرکٹ کے ایونٹس اختتامی مراحل میں ہیں۔ سدرن پنجاب میں سکول کرکٹ کے ایونٹس بھی مکمل کروائے ہیں۔

چئیرپرسن ویمن ونگ تانیہ ملک نے کہا کہ نئے سیٹ اپ میں پہلی مرتبہ گراس روٹ سطح پر ویمن کرکٹ ہورہی ہے خوشی ہے کہ سدرن پنجاب نے ویمن کرکٹ میں لیڈلی ہے. جب سے عہدہ سنبھالا ویمن کرکٹ مشکلات کا شکار رہی ہے ۔

تانیہ ملک نے کہا کہ کوشش ہے کہ ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کریں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر شعبے میں خواتین آگے آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں