این سی اوسی کا پاک آسٹریلیا میچز میں سو فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس اپڈیٹس) پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سےشائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پاکستان سپر لیگ کے بعد کرکٹ شائقین کیلئے دوسرا تحفہ دیا ہ۔ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں سو فیصد آنے کی اجازت دےدی ہے۔

اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق، صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیاہے. جس کےمطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی. تمام عمر کے افراد سٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچز دیکھ سکیں گے. سٹیڈیم میں آنے کیلئے 12 سال سے زائد عمر کی ویکسینیشن لازم ہو گی. بارہ سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسینیشن سٹیڈیم آ سکیں گے. انتظامیہ، تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں