قومی ٹیم آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، سابق کپتان سلمان بٹ

لاہور(سپورٹس لیکس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کاکہنا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ سیریز دیکھنے کو ملے گی ۔ آسٹریلین ٹیم ہر کنڈیشنز میں ٹف ٹائم دیتی ہے ۔ قومی ٹیم اپنے ریسورسز میں رہتے ہوئے کینگروز کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی ٹیموں کا پاکستان آنا ہماری کرکٹ ڈیویلپمنٹ کے لیے بہت اہم ہے۔ شان مسعود ٹی ٹونٹی نہیں بلکہ قائد اعظم ٹرافی کی کارکردگی پر ٹیم میں آئے ہیں۔
سوشل میڈیا کے دباؤ پر ٹیموں کا انتخاب نہیں ہونا چاہئیے ہم سب کو اس کی حوصلہ۔ شکنی کرنی چاہئے۔ کرکٹ آرگنائزرز کو عزت دینا ہوگی ان کے بغیر کرکٹ آگے نہیں بڑھ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں