پی سی بی کی قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی ختم ہوگئی، ذرائع

لاہور(سپورٹس اپڈیٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی ختم ہوگئی ۔ ذرائع کےمطابق جونئیر سلیکٹرز کے بورڈ کے ساتھ معاہدے ختم ہوگئے۔
جونیئر سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سلیم جعفر، وجاہت اللہ واسطی، جاوید حیات ،توفیق عمر پر مشتمل تھی۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پی سی بی نے جونیئر سلیکٹرز کے نئے معاہدوں کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
جونئیر سلیکٹرز کے معاہدے ختم ہونے کے بعد ان کی تنخواہ روک دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں