پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے امپائرز کے نام فائنل

لاہور(سپورٹس لیکس) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ارکان علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے. دونوں امپائرز 27 فروری بروز ہفتہ کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے.

علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ مجموعی طور پر 81 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں. یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے تاہم علیم ڈار اس سے قبل لیگ کے پہلے، تیسرے، پانچویں اور چھٹے ایڈیشنز کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں.

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن مائیکل گف لیگ کے فائنل میں تھرڈ امپائر جبکہ احسن رضا فورتھ امپائر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے. پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی آئی سی سی کے میچ ریفری روشن مدوگالے کریں گے.۔

اپنا تبصرہ بھیجیں