راشد خان کا پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع

لاہور(سپورٹس لیکس) افغان اسپنر راشد خان پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل کیلئے لاہور قلندرز کو دسیاب ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے مابین فائنل میں دستیاب ہوں گے۔
اس سے قبل راشد خان نیشنل ڈیوٹی کیلئے بنگلادیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکا روانہ ہوگئے تھے۔ اور ان کے متبادل کے طور پر آسٹریلوی اسپنر فواد احمد نے لاہور قلندرز کو جوائن کیا تھا۔

بنگلہ دیش کےہاتھوں تین میچوں کی ون ڈے سیریزمیں 0-2 سے شکست کےبعد راشد خان نے فائنل کیلئے لاہور قلندر کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
راشد خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کےرواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں