پی ایس ایل کی ڈیوٹی پرمعمور اہکاروں کو دیا گیا کھانا غیر معیاری نکلا

لاہور(نمائندہ خصوصی سپورٹس) پاکستان سپرلیگ کےایڈیشن 7 کےدوران قذافی اسٹیڈیم کی ڈیوٹی پر معمور اہکاروں کو غیر معیاری کھانا دیئےجانے کا انکشاف ہواہے۔صرف 11 میں دنوں میں 300 سے زائد پولیس و دیگر سکیورٹی اہلکار عارضی اسپتال پہنچ گئے۔ ذرائع کےمطابق بیشتر افراد معدہ کی خرابی کے مسئلہ کے باعث آئے۔ سکویرٹی اہلکاروں کو ہفتہ بھر کھانے کیلئے صرف چاول ہی دیئے گئے۔

پاکستان سپر لیگ کو شب وروز کامیاب بنانے میں مصروف عمل سکیورٹی اہلکاروں کو اپنی صحت کے لالے پڑ گئے۔ کھانے کا معیار اچھا نہ ہونے کے سبب سیکڑوں اہلکار قذافی اسٹیڈیم کےقریب قائم عارضی اسپتال میں معدےکی خرابی کےباعث پہنچ گئے۔ ذرائع کےےمطابق پورا ہفتہ ان کو کھانے کیلئے صرف چاول دیئے گئے،،،، جو اتنے غیر معیاری تھے کہ چاولوں کےڈبہ سے آئل بہہ رہا ہوتا تھا۔

انچارج فیلڈ اسپتال ڈاکٹر آسیہ نور کاکہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکارز بد ہضی شکار اور ڈیوٹی آورز زیادہ ہونے کےباعث بھی متاثر ہورہے ہیں۔سکیورٹی اہلکار زیادہ ڈیوٹی کےباعث بھی متاثر ہورہے ہیں۔ سکیورٹی اہلکار 12 سے15 گھنٹے کی ڈیوٹی کےباعث متاثر ہورہے ہیں۔

ذرائع نےبتایا کہہ شام لےاوقات میں خشک نان اور خشک روسٹ دیاگیا۔ طبی ماہرین کےمطابق مسلسل ایک ہی خوراک اور بیلنس ڈائیٹ نہ کھانے کی وجہ سے ضروری غذائیت کی کمی ہوجاتی ہے۔ جس کےبعد انسان چوکس ہوکر ڈیوٹی سرانجام نہیں کرپاتا۔
جناح اسپتال 25 کی جانب سےبستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیاگیاہے، جس میں 3 ڈاکٹر، 2 نرسز، ڈسپنسر سمیت دیگر سٹاف موجود ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور جناح اسپتال کی ایمبولینس بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں