آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئےون ڈے و ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا، وارنر، کمنز، ہیذل وڈ، سٹارک، میکسول باہر

لاہور(سپورٹس لیکس) آسٹریلیا نے پاکسان نے خلاف 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
‏اس کے علاوہ سین ایبٹ،ایشٹن اگر،جیسن ،ایلکس کیری،نیتھن ایلس اور کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لیبوشین،مچل مارش اور بین میک ڈرمٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔


‏کے رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان کےخلاف کلین میکسول، اوپنر ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوزل ہیذل وڈ اور مچل سٹارک کو آرام دیاگیاہے۔


‏پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔ جبکہ دونوں ٹیمیں5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے آئیں گی. ‏سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں