پی ایس ایل چھوڑ کرجانے کو دل نہیں کررہا، افغانی بائولرراشد خان

لاہور(سپورٹس لیکس) لاہور قلندر کے کامیاب ترین بائولر راشد خان گزشتہ رات اپنا آخری میچ کھیلنےکےبعد نیشنل ذمہ داری نبھانے کی وجہ سے لاہور قلندر فیملی سے جدا ہوگئے ہیں۔

راشد خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے نہیں اندازہ کہ کیا پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا اچھاہے کہ یا نہیں مگر وہ پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندر انتظامیہ کےساتھ ان کا اچھا وقت گزرا۔


مزید کہا کہ اتنے اچھے ماحول کو چھوڑنے کا دل تو نہیں کررہامگر افغانستان کیلئے جانا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ راشدخان نے گزشتہ روز اسلام یونائیٹڈ کےخلاف 2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔


آخری میچ کےاختتام پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے راشد خان کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیاتھا

اپنا تبصرہ بھیجیں