بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز کلین سویپ کردیا

احمدآباد(سپورٹس لیکس) بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے گئے تیسرے ایک روز میچ میں بھارت نے ویسٹ اینڈیز کو 96 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3سے اپنے نام کرلی ہے۔
تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کرپہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 50 اووروں میں انڈیا کی پوری ٹیم 265 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے شری یاس ایئر نے80 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ رشبت پنٹ نے56 اور دیپک چہار نے38اسکور کئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سےہولڈر نے4، الزاری جوزف اور ہائیڈن والش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

266 رنز کےتعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38ویں میں 169 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ سمتھ نے36، نکلسن پورن 34 اور الزاری جوزف 29 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج 3، دیپک چہار اور کلدیپ یادیو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس طرح انڈیا نے 3 میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی

اپنا تبصرہ بھیجیں