14ویں ساؤتھ ایشیئن گیمزشاندارانداز میں کرائیں گے،وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی

لاہور(سپورٹس لیکس)صوبائی وزیرکھیل وا مورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے 14ویں ساؤتھ ایشیئن گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کو شاندار انداز میں کرائیں گے. گیمز کی تیاریاں شروع کردی ہیں، گیمز کے وینیوز اور دیگر انتظامات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی. پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹ بھی منعقد کئے جاسکتے ہیں.
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمراوروفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی. اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب فواد ہاشم ربانی،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن اور سیکرٹری ای پی سی و دیگر شریک ہوئے۔

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کا دستہ بھرپوراندار سے شرکت کرے گا اس سے ہمارے ملک میں سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا، پاکستان سپورٹس کے حوالے سے پرامن ملک ہے ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے جائے گا اور ملکی وقار میں اضافہ ہوگا، پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے، پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کی بہترین میزبانی کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں