پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 20 رنز سے شکست دےدی

سڈنی(سپورٹس لیکس) سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوائس میتھ کے ذریعے سری لنکا کو 20 رنز سے شکست دےدی ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اووروں میں 149 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے بین میکڈرمٹ نے 53 جبکہ سٹونس نے 30 اور جوش انگلس 23 رنز بنا کرنمایاں رہے۔
سری لنکا کی طرف سے ہسارنگا نے 3 جبکہ چمیرا، فرینڈو اور کرنار ٹنےنے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
150 رنز کےتعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 6 رنز کے نقصان پہلے وکٹ گر گئی۔ پتھوم نیسنکا 36 اور دنیش چندیمل نے25 رنز بناسکے۔
جوش ہیزل وڈ نے4 جبکہ ایڈم ذپما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سمارٹ کرکٹ کا مظاہرہ کرنے پر ایڈم ذپما کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں