غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپرلیگ کو چارچاند لگا دیئے ہیں، وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کا لاہور میں آغاز خوش آئند ہے۔ پی ایس ایل میں غیرملکی معروف کھلاڑیوں کی شرکت سے کرکٹ میلہ خوب سجا ہے۔
رائے تیمور بھٹی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے نیاٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔ نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔ عوام پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ محکمہ سپورٹس پنجاب سپورٹس کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔
پنجاب کے وزیرکھیل نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونیوالے میچز میں شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ محکمہ سپورٹس پنجاب کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹرز قائم کررہا ہے۔ ہائی پرفارمنس سنٹر میں عالمی معیار کی سہولیات میسر ہوں گی۔ عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں قذافی سٹیڈیم میں میچز دیکھیں۔ پنجاب کے عوام سپورٹس سے محبت کرنیوالے ہیں۔ شائقین سٹیڈیم میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ شائقین کرکٹ کورونا ایس او پیز کو بھی مدنظر رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں