بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مارچ میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرےگی

ڈھاکا(سپورٹس لیکس) جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کا دورہ کرےگی۔


ون ڈے سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 20 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 23 مارچ کو کھیلا جائےگا۔


پہلا ٹیسٹ میچ 31 مارچ سے 4 اپریل جبکہ دوسرا ٹیسٹ 8 اپریل سے 12 تک کھیلا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں