جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا

کراچی(سپورٹس لیکس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور آفیشلزکے ناموں کااعلان کردیا۔
28 فروری تا 3 مارچ تک کراچی میں کھیلی جانے والی تین میچزپر مشتمل سیریز کیلئے نثارعلی کپتان اور ظفراقبال نائب کپتان ہوں گے.

تین روزہ ٹرائلز کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد بلال ستّی اور کمیٹی کے اراکین مسعودجان اورابرارشاہ کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کیا۔ (بی ون کیٹیگری) میں ریاست خان، محمدشاہ زیب، محمد سلمان، کاشف صدیق، (بی ٹو کیٹیگری) میں شاہ زیب حیدر، مطیع اللہ، احتشام الحق، نصیب اللہ، جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد راشد، محسن خان، فیصل محمود، اکمل حیات اور اسرارالحسن کے نام شامل ہیں. فخرعباس، معین اسلم اور ثناء اللہ خان کے نام ریزروکھلاڑیوں میں شامل ہیں.


ٹیم آفیشلزمیں علی ڈینو مینیجر، محمد جمیل کوچ اور مسعودجان ٹرینر ہوں گے . ون ڈے سیریزکے میچز ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے. سیریز کا افتتاحی میچ 28 فروری،دوسرا میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا

چیئرمین پی بی سی سلطان شاہ نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا ہے۔ نئے کھلاڑی ہوم سیریز میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کابھرپوراظہارکرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں