آسٹریلیا نے تاریخی دورہ پاکسان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہو(سپورٹس لیکس) 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ایشیز جیتنے والے کپتان جس کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اور کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا۔ وہ تمام کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔
اس کے علاوہ آشٹن اگر ، اسکاٹ بولینڈ ،ایلیکس کیری ،کیمرون گرین، مارکوس ہیرس ،جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس ،عثمان خواجہ ،مارنوس لابو شین ،نیتھن لیوئن ،میچل مارش ،مائیکل نیصر ،میچل اسٹارک ،میچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کا حصہ ہیں۔


تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں