سجال کا انتخابی مرحلہ مکمل، عقیل احمد صدر جبکہ چودھری اشرف سیکرٹری منتخب

لاہور(سپورٹس لیکس ) سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ عقیل احمد صدر اور چودھری اشرف سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ نومنتخب صدر عقیل احمد نے 48 جبکہ سیکرٹری چودھری اشرف نے 39 ووٹ حاصل کئے۔

صدر کی سیٹ پر آفتاب تابی 13 اور سیکرٹری کی سیٹ پر عمر کالسن 22 ووٹ لے سکے۔
خزانچی کی سیٹ پر احتشام الحق اور ابوبکر بلال میں مقابلہ برابر ہوگیا۔ دونوں امیدوار ہاف ہاف ٹرم خزانچی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، ڈی جی سپورٹس سمیت دیگرنامور شخصیات نے نومنتخب ارکان کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں