پی ایس ایل کےلاہور میچز کیلئےتیاریاں مکمل، تین ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے فیز کے لیے لاہور میں تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔ چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔
نشتر سپورٹس کمپلیکس میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز لاہور پہنچ گئیں. پی ایس ایل سیون کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا اور فائنل سمیت 19 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 27 فروری کو شیڈول ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں