پی ایس ایل کیلئےقذافی اسٹیڈیم میں 100فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل کےلاہورمیں ہونےوالے میچز کیلئے 100 فیصد تماشائیوں کے داخلہ کی اجازت دےدی.
این سی او سی نے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کیلئے شائقین کرکٹ کو مرحلہ وار 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دےدی۔ پہلے مرحلے میں 50فیصد جبکہ 16 فروری سے 100 فیصد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم آسکے گے۔ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہورہاہے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پاکستان سپرلیگ نے لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے مرحلہ وار 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی کے اجلاس میں پی ایس ایل کے لیے 15 فروری تک لاہور کے اسٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ 16 فروری سے 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔
این سی او سی کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی. جبکہ اچھی خبر یہ ہے کہ جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم داخلے کی اجازت پر چیئرمین پی سی بی رامیز راجہ نے مسرت کا اظہار کیا۔
کراچی میں ہونےوالے میچز کا پہلا مرحلہ آج سے مکمل ہورہاہے. جبکہ لاہور میں پہلا میچ ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے مابین دس فروری کو کھیلا جائےگا۔ مجموعی طور پر لاہور 19 میچز کھیلے جائےگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں