بسجا کا رسجا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (بسجا)کے چیف پیٹرن میر عمران گچکی، صدر عبداللہ جان، جنرل سیکرٹری شاہ دوتانی سمیت کابینہ اراکین نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا) کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اس دوران امید ظاہر کی ہے کہ وہ سپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کیلئے منظم انداز میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مرکز یعنی وفاق میں دیگر صوبے خاص کر پسماندہ علاقوں کے سپورٹس جرنلسٹس کیلئے بھی آواز اٹھائیں گے۔
روالپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ناصر اسلم راجہ صدر ذیشان قیوم سینئر نائب صدر،شاہ خالد سیکرٹری جنرل،سعد عباسی خزانچی منتخب ہوگئے ہیں۔
رسجا کے انتخابات پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری زائد فارق ملک کے زیرنگرانی ہوئے۔بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا رسجا کے نومنتخب عہدیداروں کو جلد صوبہ بلوچستان مدعو کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں