پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے شکست دےدی

کراچی (سپورٹس لیکس)حسین طلعت اور کپتان شعیب ملک کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر پی ایس ایل 7 میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شعیب ملک نے 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے 191 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
77 کے مجموعی اسکور پر ابتدائی تین وکٹیں گنوانے کے بعد مڈل آرڈر بیٹر حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 179 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر میچ میں سنسنی پھیلا دی۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے کپتان شعیب ملک کے ہمراہ 81 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر پشاور زلمی کوجیت کے لیے آخری تین اوورز میں 30 رنز درکار تھے۔کپتان شعیب ملک نے شیرفین ردر فورڈ کے ہمراہ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پشاور زلمی کو فتح دلادی۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔ شیرفین ردر فورڈ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسپنر محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ول سمیڈ اور احسان علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ ول سمیڈ نے 62 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 97 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔یہ کسی بھی کھلاڑی کا پی ایس ایل ڈیبیو میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لیوک رائٹ اور عثمان خان کے پاس تھا، جنہوں نے اپنے پی ایس ایل ڈیبیو میں بالترتیب ناٹ آؤٹ 86 اور 81 رنز بنائے تھے۔ احسان علی نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد اور 158 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 155 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔
پشاور زلمی کے عثمان قادر اور ثمین گل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں