محمد رضوان نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی(سپورٹس لیکس) پاکستان کےوکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سال 2021 میں ٹی ٹوئنٹی میں 1326 رنز بنا کر بہترین پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اتوار کے روز اس کا باقاعدہ اعلان کر دیاہے۔


محمد رضوان نے ٹویٹر پر لکھا کہ بس اللہ سے ہوتاہے اللہ کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے بھی محمد رضوان کو مبارک باد دی۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کی بیٹنگ کو مضبوط کیئے رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں