پاکستان انڈر19 نے افغانستان کو 24 رنز سے شکست دےدی

دبئی(سپورٹس لیکس) پاکستان کی انڈر 19 کی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو 24 رنز سے شکست دیکر سپرلیگ کوارٹر فائنلز کیلئے اپنی ٹکٹ پکی کرلی ہے.
ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے. پاکستان کی طرف سے عبدالفصیح 68، محمد شہزاد 43، معاذ سعادت 42 اور کپتان قاسم اکرم 38 اسکور بنا کر نمایاں رہے.

240 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اووروں میں 215 رنز بنا سکی، افغانستان کی جانب سےبلال سیدی 42، اعجاز احمد 38، نوراحمد 29 اور اللہ نور 28 رنز بنا کر نمایارہے.

پاکستان کی طرف سے اویس علی نے3، قاسم اکرم نے 2 جبکہ معاذ نے ایک وکٹ حاصل کی.

ایک وکٹ کے ساتھ 42 اسکور کرنے والے معاذ سعادت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں