آئی سی سی نے ٹی 20 ٹیم آف دی ایئرکا اعلان کردیا، تین پاکستانی کھلاڑی شامل

دبئی(سپورٹس لیکس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی ٹیم میں تین پاکستان کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔
اس ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔ حمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ بھی جاری کی ہے، جس میں بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی ہے، اور وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے، نئی رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی7 درجے ترقی ہوئی، وہ ٹیسٹ بیٹرز میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر ان پلیئرز پر مشتمل ہیں۔

جوز بٹلر
محمد رضوان (وکٹ کیپر)
بابر اعظم (کپتان)
ایڈن مارکرن
مچل مارش
ڈیوڈ ملر
تبریز شمسی
جوش ہیزلووڈ
ونندو ہسارنگا
مستفیض الرحمان
شاہین آفریدی

اپنا تبصرہ بھیجیں