پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 3 روز کوچنگ کورسز اختتام پزیر

لاہور(سپورٹس لیکس) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 3 روز کوچنگ کورسز کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پنجاب بھر سے 50 سے زائد ریفری اور کوچز کو تربیت د ی گئی۔

اختتامی سیشن میں صدر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن عابد باکسر، سیکرٹری شرجیل ضیاء بٹ، راؤ زاہد قیوم، چوہدری طارق گجر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

عابد باکسر نے کہا کہ پنجاب میں باکسنگ کا مستقبل روشن ہے۔ نوجوان نسل کا باکسنگ کی طرف رحجان دیکھ کر خوشی ہوئی۔

اس کامیاب کورس کی تکمیل کے بعد پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کو نئے کوالیفائیڈ ریفری اور ججز اور کوچز مل گئے اب ہم ایک میگا باکسنگ ایونٹ کے ساتھ ساتھ کوچنگ اور تربیتی کیمپ کا بھی اہتمام کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں