سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئےبڑے ریلیف کا اعلان کردیا

کولمبو(آئن لائن) سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اپنے تین کھلاڑیوں پر عائد تین سال کی پابندی میں ایک سال کی کمی کردی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دانوشکا گوناتھیلکا، کوشل مینڈس اور نیروشان ڈکویلا پر تینوں فارمیٹ کیلئے تین سال تک پابندی عائد کردی تھی۔

تینوں کھلاڑیوں نے ایس ایل سی کو پابندی میں نظرثانی کی امید کی تھی۔


جس پر بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کی کونسلنگ کیلئے ڈاکٹر کو ذمہ داری سونپی تھی۔ متعلقہ ڈاکٹر کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کے بعد سری لنکن بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نےایک سال کی کمی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں