متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی کےنام

لاہور(سپورٹس لیکس) سال 2021 کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے جیت لیا . فاسٹ باؤلر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے.

شاہین شاہ آفریدینے کہا کہ اس ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں. ہمیشہ پاکستان کے لیے عمدہ پرفارمنس کی سوچ لے کر میدان میں اترتا ہوں. نزید بولے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا یہ باؤلنگ اسپیل ہمیشہ یادگار رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں