73ویں پنجاب گیمز 2022ء کی تیاریاں جاری

لاہور (سپورٹس لیکس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر 73 ویں پنجاب گیمز 2022ء کی تیاریوں کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب گیمز میں قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمن اور سپورٹس ایسویسی ایشنز کے نمائندوں سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، ملک افتخار (ووشو)،مرزا ندیم بیگ،پی ایس ٹو منسٹر سپورٹس، ارشد ستار (ریسلنگ)، رانا زاہد (کک باکسنگ)، دانش (آرچری)، فراز(کراٹے)، سلمان اقبال بٹ(اتھلیٹکس)،محمد عرفان (ٹیبل ٹینس)و دیگر بھی شریک تھے۔

ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق سپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں۔ پنجاب گیمز شاندار انداز میں منعقد کی جائینگی، پنجاب گیمز حکومت کے کورونا ایس او پیز کے تحت ہوں گے، پنجاب گیمز کے انعقاد سے سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 73ویں پنجاب گیمز2022ء میں متعلقہ قومی فیڈریشنز کے قوانین لاگو ہوں گے۔کھلاڑی (مردوخواتین) صرف اپنی ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ ایچ ای سی کے علاوہ کسی ڈیپارٹمنٹ کا کھلاڑی پنجاب گیمز میں حصہ لینے کے لئے اہل نہ ہوگا۔ جس کھلاڑی نے ایک بار بھی کسی ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کی ہوگی وہ نااہل ہوگا اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر اپنی ڈویژن کی بطور شیف ڈی مشن قیادت کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں