بابراعظم ہر میدان میں ویرات کوہلی سے آگے

لاہور(سپورٹس لیکس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم بھارتی مایاناز بلےباز ویرات کوہلی پر سبقت لے گئے ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کاپہلا نمبر جبکہ ویرات کوہلی کا گیارہ نمبر ہے۔
ون ڈے میں بابراعظم پہلے نمبر پر جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اسی طرح سرخ بال کے فارمیٹ یعنی ٹیسٹ کی رینکنگ میں پاکستانی کپتان کا آٹھواں نمبر جبکہ ویران کوہلی کا نواں نمبر ہے۔
بابراعظم ریکارڈز:
بابراعظم نے 37 ٹیسٹ میچوں میں 44کی اوسط سے 5 سینچری اور 19 ففٹیوں کی مدد میں 2461 رنز بناچکے ہیں۔ بابراعظم کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 143 ہے۔

ون ڈے کے 83میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بابراعظم نے 14 سینچریوں اور 17 پچاس کی مدد سے 90 کی اوسط سے 3985 رنز بنا رکھے ہیں۔ ون ڈے میں پاکستانی کپتان کا سب سے زیادہ اسکور 158 ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 73 میچ کھیل کر بابراعظم نے 2620 رنز بناچکے ہیں۔ آپ کےٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 1 سینچری اور 25 ففٹیاں شامل ہیں۔

ویرات کوہلی ریکارڈز:
سابق بھارتی کپتان ویران کوہلی 98 ٹیسٹ میچوں میں 27 سینچریوں اور 27 ہی ففٹیوں کی مدد سے 7854 اسکوربنا چکے ہیں۔ جبکہ انفرادی سب سے زیادہ اسکور 254 ہے۔

اسی طرح ون ڈے فارمیٹ کی بات کی جائیں تو 254 میچوں میں 12169 رنز کرچکے ہیں۔ جس میں 43 سینچریاں اور 62 ففٹیاں شامل ہیں۔

ویران کوہلی نے 95 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 327 رنز بنائے ہیں۔ ویرات کوہلی نے شارٹ فارمیٹ میں 29 ففٹیاں بھی بنا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں