پی ایس ایل 7 کی آمد آمد، چیئرمین رمیز راجہ کے کراچی ڈیرے

کراچی(سپورٹس لیکس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی تیاریوں کے
سلسلے میں کراچی میں مصروف ترین دن گذارا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے انعقاد سمیت دیگر معاملات پر گفتگوکی گئی۔

سندھ میں گرائونڈز کی تزین و آرائش، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں اضافی کمرے بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں رمیز راجہ نے سندھ حکومت اور سیکورٹی عہدیداران سے بھی ملاقات کی جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے منعقد کروانے کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے سیکورٹی کلیئرنس میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں