بگ بیش لیگ کھیلنے والے گلین میکسویل کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

میلبورن(نیوز ایجنسی) آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 لیگ بگ بیش میں بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ آسٹریلیا کرکٹ کے مطابق بی بی ایل کی فرنچائز میلبورن سٹارز کے کپتان گلین میکسویل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
فرنچائز میلبورن سٹارز نے اپنے ٹوئٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کپتان گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے میلبورن سٹارز کی انتظامیہ کے عملے کے 8 ارکان سمیت 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔
نیوزایجنسی اےپی پی کے مطابق کچھ روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ آسٹریلوی سابق فاسٹ بائولر گلین میک گرا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں