چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کرگئیں

لاہور(سپورٹس لیکس) چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کی اہلیہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ شعبہ کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ بیگم منظور جونیئر کو انکی رہائش گاہ کے قریبی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ، اولمپین خالدحمید، اولمپیئن منظورالحسن سینیئر، اولمپیئن طاہر زمان، اولمپیئن شہباز سینیئر،اولمپیئن محمد ثقلین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن جاوید ارشد منج، مینجر کوڈنگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایشین ہاکی فیڈریشن غلام غوث انٹرنیشنل ،قومی ہاکی کوچز اولمپین خواجہ جنید، اجمل خان لودھی انٹرنیشنل ،رانا ظہیر احمد انٹرنیشنل ہاکی کوچ، ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی ، ایم رشید انٹرنیشنل، نجیب الحسن انٹرنیشنل، ایم طارق انٹرنیشنل، انسپکٹر مسعود الرحمن،مقصود حسین انٹرنیشنل، سہیل ڈار انٹرنیشنل، سابق قومی ہاکی کوچ صابر علی، قمر رضا سابق کوچ قازقستان وومن ہاکی،زاہد افضل انٹرنیشنل،اظفر یعقوب انٹرنیشنل، محمد یعقوب انٹرنیشنل , ڈی ایس پی سیف الرحمن انٹرنیشنل،مجاہد افضل انٹرنیشنل، سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ علی عباس، صدر سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور عقیل احمد بلا،م سیکرٹری سجال چوہدری محمد اشرف سینیئر سپورٹس جرنلسٹ محمد یعقوب نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں