ماں سےلازوال محبت، شعیب اخترانگلینڈ سے ماں کو آٹا دینے پاکستان پہنچ گیا تھا

لاہور(سپورٹس لیکس) نامور فنکار سہیل احمد عزیزی نے شعیب اختر کی اپنی ماں کے ساتھ لاجواب محبت کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ سہیل احمد نے کہا کہ میں شعیب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، میرا ان کے گھر دو سے تین مرتبہ آنا جانا ہوا ہے، میں یہ بات جوان نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ عملی طور پر جس طرح ماں سے محبت اور خدمت شعیب اختر نے کی ہے وہ بے مثال ہے۔
سہیل احمدنے بتایا کہ ایک بار انہوں نے ثقلین مشتاق کی زبانی سنا کہ وہ انگلینڈ میں میچ کیلئے تھے اس دوران شعیب اختر اپنی والدہ کے ساتھ فون پہ بات کررہے ہوتے ہیں باتوں باتوں میں شعیب اختر کی والدہ نے ذکر کیا کہ آٹا ختم ہوگیاہے۔ شعیب اختر کی والدہ دو طرح کا آٹا استعمال کرتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں